شہباز شریف کے دونوں بیٹوں بھی نیب طلب


لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دونوں بیٹوں کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب میں جاری شہباز شریف کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور شہباز شریف کے دونوں بیٹوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو نو نومبر کو طلب کیا ہے. دونوں بھائیوں کو تمام ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے.

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتارکیا تھا۔ احتساب عدالت نے چھ اکتوبر کو شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے انہیں دس روز کے لیے نیب کے حوالے کیا تھا۔

16 اکتوبر 2018 کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی مزید توسیع کردی تھی۔

نیب نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شہبازشریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے دورحکومت میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے اور کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔


متعلقہ خبریں