حکومت کا یوٹیلٹی اسٹور مظاہرین کے مطالبات ماننے کا اعلان

کراچی: عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق سپرد خاک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی معاملات نعیم الحق نے یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کو تین مرلے کے گھر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈی چوک میں یوٹیلٹی اسٹورز کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف احتجاج کرنے والے یوٹیلیٹی ملازمین سے مذاکرات کے بعد نعیم الحق کا کہنا تھا کہ آپ کے تمام مطالبات جائز ہیں اور انہیں منظور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر تجارت سعودی عرب گئے ہیں ان کے آتے ہی مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے اور تمام مظاہرین کوتین مرلے کا گھر بھی دیں گے۔

پیر کے روز یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ملازمین نے یوٹیلٹی اسٹور کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات منظور نہ ہونے کی  صورت میں دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا۔

احتجاج کے باعث ڈی چوک اور گرد و نواح کے علاقوں میں ٹریفک معطل ہو گئی۔ حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق مذاکرات کے لیے پہنچے تو مظاہرین کی جانب سے تیار کردہ کنٹینر پر چڑھ گئے۔

نعیم الحق نے مظاہرین کے تمام مطالبات کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مزید مراعات دینے کا وعدہ بھی کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد پہلی بار کسی ادارے کے ملازمین نے احتجاج کے لیے ڈی چوک کا انتخاب کیا ہے جس کی مقبولیت کی وجہ خود حکمران جماعت کا 126 روزہ دھرنا ہے۔


متعلقہ خبریں