معروف فٹ بالر لائنل میسی زخمی، ہاتھ میں فریکچر

لائنل میسی

میڈرڈ: لا لیگا چیمپئن بارسلونا کے اسٹرائکر اور ارجنٹینا کے سابق کپتان لائنل میسی کے طبی معائنے سے ان کے ہاتھ کی ہڈی میں فریکچر ثابت ہوگیا ہے۔

چینی خبر رساں ایجنسی ژنوا کے مطابق میسی اسپینش فٹ بال لیگ میں سویلیا کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے۔ اس میچ میں بارسلونا نے دو کے مقابلے میں فتح تو حاصل کر لی لیکن میسی کی انجری کی صورت میں ٹیم کو ایک بڑا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

میچ کے پہلے ہاف میں میسی ایک گول میں اسسٹ کرتے ہوئے اپنے بازو کے بل بری طرح گرے  جس کے باعث انہیں میچ درمیان میں چھوڑ کر ہی جانا پڑا جبکہ کھیل ختم ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں میڈیکل ٹیسٹ سے پتا لگا کہ ان کے سیدھے بازو کی ریڈیکل ہڈی (radical bone) میں فریکچر ہے۔

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس انجری کے باعث لائنل میسی تین  سے چار ہفتوں کے لیے کھیل سے دور ہوگئےہیں۔ جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وہ 28 اکتوبر کو ہونے والے اہم مقابلے ایٹلیٹکو کلاسک کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

گذشتہ کئی سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ دو حریف فٹبالرز رونالڈو اور میسی ایک ساتھ ان ایکشن نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں