ن لیگ کا 5 فیصد خواتین کو نمائندگی دینے کا دعویٰ


اسلام آباد: عام انتخابات میں خواتین کو پانچ فیصد سے کم ٹکٹ دینے پر الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے جواب میں مختلف سیاسی جماعتوں نے جواب جمع کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن کے سامنے ڈٹ گئی ہے، اپنے جواب میں ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ خواتین کو جنرل نشستوں پر پانچ فیصد نمائندگی دی گئی ہے اس لیے الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس واپس لے۔

اپنے جواب میں ن لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس بات کی نشاندہی کرے کہ کس صوبے میں خواتین کو 5 فی صد سے کم نمانئدگی دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن سمیت چھ سیاسی جماعتوں کو جنرل نشستوں پر خواتین کو پانچ فیصد سے کم نمائندگی دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو پندرہ دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، پاکستان مسلم لیگ ن، متحدہ مجلس عمل، پاکستان رائے حق، تحریک لبیک اسلام کی جانب سے پندرہ روز میں جواب جمع کرایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں