آذربائیجان کی کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت

آذربایجان کی پاکستان کے کشمیر پر مؤقف کی حمایت|humnews.tv

اسلام آباد: آذربائیجان کے سفیرکا کہنا ہے کہ کشمیر پر مؤقف پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ بیان آذربائیجان کے سفیر نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ملاقات کے بعد دیا۔

سفیرکا کہنا تھا کہ آذربائیجان پاکستان کوتوانائی کے شعبے میں سو ملین کریڈٹ دینے کے لیے تیار ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا ، انفارمیشن کے شعبوں میں تعاون اور سرکاری ٹیلی ویژن کے مابین باقاعدہ تعاون پر زور دیا گیا ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ میڈیا اور انفارمیشن کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبوں میں بھی کام کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے سیاحتی مقامات کی وجہ سے پوری دنیا میں خاص مقام رکھتا ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا کے سیاحوں کے لیے کشش رکھتے ہیں ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جس نے آذربایجان کی آزادی کو تسلیم کیا۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان سے آذربایجان کے درمیان براہ راست فلایٹ پربھی بات چیت کی گئی۔

آذربائیجان کے سفیر نے وزیر اطلاعات کو باکو میں ہونے والی بین الاقوامی انسانی فورم کے نام سے کانفرنس میں آنے کی دعوت دی۔


متعلقہ خبریں