افغانستان: فائرنگ، پولیس چیف ہلاک، امریکی کمانڈر محفوظ

دہشت گرد حملوں سے امریکی عزم مزید مستحکم ہو گا، پینٹاگان


قندھار: امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر فائرنگ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ صوبائی پولیس چیف جنرل عبد الرازق ہلاک سمیت ایک شہری ہلاک ہوگیا اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ بھی زخمی ہوگئے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد حملوں سے امریکی عزم مزید مستحکم ہو گا۔

افغان میڈیا کے مطابق غیر ملکی افواج کے سربراہ اسکاٹ ملرکے قافلے پر فائرنگ  کی گئی جس کے باعث صوبائی پولیس چیف جنرل عبد الرازق ہلاک سمیت ایک شہری ہلاک ہوگیا جبکہ اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔ حملے میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ بھی زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کا دعویٰ کا ہے کہ حملے میں افغان گورنر کے باڈی گارڈ ملوث ہیں جبکہ حملے  میں ہلاک ہونے والےجنرل عبد الرازق کا شمار اہم افغان کمانڈروں میں ہوتا  تھا۔ گزشتہ روز بھی افغان شہر ہلمند میں طالبان کے حملے میں انتخابی امیدوار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ طالبان نے افغان عوام کو کہا ہے کہ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

طالبان نے افغانستان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو بین الاقوامی سازش قرار دیا ہے جبکہ اب تک دس امیدوار دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہوچکےہیں اور مزید حملوں کا خدشہ بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔


متعلقہ خبریں