ملک بھر میں موسم خشک، سندھ میں شدید گرمی

گرمی کی شدت برقرار، مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک کے کئی علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم پنجاب اور بالائی علاقوں میں موسم سرد رہے گا جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا کی تحصیل بالاکوٹ میں 43 ملی میٹر، مالم جبہ اور مری میں 42 ملی میٹر، کالام 34 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ 33 ملی میٹر، مظفر آباد اور سیدو شریف میں 28 ملی میٹر، کاکول ایبٹ آباد میں 25 ملی میٹر، دیر 24 ملی میٹر، رسالپور 15 ملی میٹر، استور 13 ملی میٹر، چلاس چار ملی میٹر اور کامرہ میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی کراچی 40 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت، ٹھٹھہ اور شہید بے نظیر آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں