تاجر برادری اور میڈیا سے تعاون کریں گے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تاجربرادری سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی اور میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے بھی بھر پور تعاون کیا جائے گا۔

ایوان صنعت و تجارت  کے وفد سے ملاقات  کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اور جلد حالات بہتر ہوں گے لیکن اس وقت معیشت کو مشکل حالات کا سامنا ہے تاہم آنے والے وقت میں بہتری آئے گی۔  ان کا کہنا تھا کہ اگر میڈیا نہ ہوتا تو وہ آج یہاں نہ ہوتے۔ ہم میڈیا کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

ایوان صنعت و تجارت وفد نے وزیراعظم کو تاجر برادری اور مقامی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے بھی تجاویز دیں اور وفد نے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی بحالی کےحکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

وفد کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقامی تاجر برادری اور مقامی صنعت حکومت سے تعاون کی خواہاں ہے کیونکہ مسائل کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مقامی صنعت میں بہت صلاحیت موجود ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے بھی بریفنگ دی اور میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں