فیصل آباد پائلٹ پراجیکٹ دو سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد پائلٹ پراجیکٹ دو سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ|humnews.pk

لاہور: پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کو دو سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے لیے  فیصل آباد میں مکوانہ روڈ پر گھر بنائے جائیں گے جبکہ حکومت پنجاب نے اس پراجیکٹ کے لیے 650 کینال اراضی حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت  پنجاب نے فیصلہ  کیا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے لیے وفاقی ہاؤسنگ  ٹاسک فورس اورحکومت پنجاب مسلسل مانیٹرنگ کرے گی جبکہ تمام محکموں کے این او سی کے لیے  ون ونڈو آپریشن ہوگا۔

صوبائی حکومت نے تمام محکموں کو منصوبے کی جلد تکمیل  کے لیے ذمہ داری سے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امید ہے کہ اس منصوبے سے فیصل آباد کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی جبکہ ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور شہریوں کی بڑی تعداد اس سے مستفید بھی ہوسکے گی  لیکن ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔


متعلقہ خبریں