گالف چیمپئن شپ سے اس کھیل کو فروغ ملے گا، ترجمان پاک بحریہ


کراچی: کراچی گلف کلب میں چیف آف نیول اسٹاف(سی این ایس) اوپن ایشین ٹورگالف چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں جبکہ اب تک پاکستان اور تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں برتری لے رکھی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد ملک میں بین الاقوامی گالف کی واپسی ہے کیونکہ یہ ایک بہترین کھیل ہے اور  اوپن ایشین ٹورگالف چیمپئن شپ سے  گالف کو فروغ ملے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوسرے دن کے مقابلوں میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے کھلاڑی برتری لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقابلے 14 اکتوبرتک کراچی گالف کلب میں جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں سے پاکستان میں گالف کا کھیل فروغ پائے گا جو کھیلوں کی صنعت کے لیے ایک اچھا اضافہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ کھیلوں کی دنیا میں گالف ایک بہترہن کھیل ہے جس کی ایک اہمیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوپن ایشین ٹور گالف چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کھلاڑیاں نے حصہ لیا ہے۔


متعلقہ خبریں