آئی ایم ایف نے آج تک بہتر شرائط پر قرض دیا، نعمان وزیر


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ آئی ایم ایف نے آج تک بہتر شرائط پر قرض دیا کیونکہ اس کی شرائط ملک کے لیے بہتر تھیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘بڑی بات’ میں میزبان عادل شاہ زیب سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں آج تک قائد اعظم کے علاوہ کسی اسٹیٹ مین ا کا آنا پکستان کی بدقسمتی ہے۔ اب وزیراعظم عمران خان کو اسٹیٹ مین بننا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ لیڈرکا مقصد ویثرن دینا ہوتا ہے اورغریبوں کے لیے گھر بنانا ایک ویثرن ہی ہے جو عمران خان نے دیا۔

پروگرام میں موجود ممبر معاشی ایڈوائزری کونسل (ایس ڈی پی آئی) عابد قیوم سلہری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ میں 24 ارکان ہوتے ہیں اور تمام شرائط سب کی متفقہ رائے سے بنائی جاتی ہیں اور پاکستان امریکہ سےنہیں بلکہ آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سیاسی درجہ حرارت کم رکھنا چاہیے۔ کیونکہ سیاسی تصادم کے خدشات موجود ہیں جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا اسی لیے حکومت کو محتاط رہنا چاہیے۔

تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے کمزور ہے لیکن ایک دفعہ حکومت بن جائے تو اسے ختم کرنا آسان نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ووٹ تقسیم ہوں گے اسی لیے کسی بڑی تبدیلی آنے کی خاص توقع نہیں۔

راولپنڈی کے حلقوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ  ان میں کسی بڑی تبدیلی کی امید نہیں کی جا سکتی۔

پروگرام میں موجود تجزیہ کار مجاہد بریلوی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی اب اور کتنی تقسیم ہو گی؟ یہ جماعت پہلے ہی تین چار گھروں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

فاروق ستار کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے بیان سے لگتا ہے کہ ان کو دلائی گئی امیدیں پوری نہیں ہوئیں کیونکہ وہ پچھلی تین دہائیوں سے الطاف حسین کے متبادل سمجھے جاتے تھے۔


متعلقہ خبریں