پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا

پی آئی اے کی خاتون افسر کا سینئر افسر پر جنسی ہراساں کا الزام

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان انٹر ینشنل ایئر لائینز (پی آئی اے) کو طے شدہ قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی پاداش میں ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کو سالانہ جنرل میٹنگ اور آڈٹ اکاونٹ کی رپورٹس جمع نہ کرانے ہر ڈیفالٹرلسٹ میں ڈالا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قوانین کے مطابق کسی بھی کمپنی کی رکنیت دو برس تک جنرل میٹنگ نہ کرانے پر معطل کردی جاتی ہے، جب کہ آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پربھی رکنیت کی معطلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق رکنیت بحالی کے لیے کمپنی کو 90 دن کاوقت دیا گیا ہے۔

معطلی سے بچنے کے قوانین کے تحت ڈیفالٹر قرار دیا گیا ادارہ 90 دن میں سالانہ رپورٹ جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے۔

قومی ائیرلائن ان دنوں مختلف مسائل کی وجہ سے خبروں میں ہے لیکن کوئی بھی خبر مثبت نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن کا خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے جب کہ مسائل کے سبب ادارے کے کاروبار میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کو تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ دیے گئے وقت میں آڈٹ اکاونٹ رپورٹ جمع کرا دی جائے گی۔

قومی ہوا باز ادارے کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ 90 روز میں تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں