پنجاب کابینہ، تحریک انصاف نے سابقہ حکومت کا ریکارڈ توڑ ڈالا


لاہور: پنجاب میں وزراء کی تعداد بڑھانے کے بعد گڈ گورننس کے لیے بھی ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے جس کے بعد کابینہ کی مجموعی تعداد 44 تک جا پہنچی ہے۔

حالیہ اضافہ کے بعد کابینہ بنانے میں تحریک انصاف نے سابقہ حکومت کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سے صوبائی کابینہ کا حجم  مسلسل بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب نے شعبہ صحت، تعلیم اور اصلاحات کے بعد گڈ گورننس کے لیے ٹاسک فورس قائم کی ہے جس کےبعد صوبائی کابینہ کے اراکین کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

موجودہ پنجاب حکومت کے اقدامات اور ان کا جائزہ بتاتا ہے کہ صوبائی حکومت انتظامی امور چلانے کے لیے اب تک موثر حکمت عملی بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کسی بھی شعبے میں شکایات پر فوری حل کے بجائے کمیٹی اور ٹاسک فورس بنانے میں ہی عافیت سمجھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس طرز عمل سے انتظامی افسران تذبذب کا شکار بتائے جاتے ہیں۔

حکومتی اقدامات واضح کرتے ہیں کہ واضح پالیسی نہ بن سکنے کے باعث کئی صوبائی محکموں میں معمول کے کام بھی تعطل کا شکار ہیں۔


متعلقہ خبریں