سلمان شہباز 10 اکتوبر کو نیب میں طلب

منی لانڈرنگ ریفرنس، سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو 10 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے نیب نے آشیانہ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا۔

نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کو ناقابل تردید شواہد پر حراست میں لیا گیا جبکہ وہ اپنے بیانات سے نیب حکام کو مطمئن نہیں کرسکے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو حراست میں لینے کے لیے چیئرمین نیب سے باقاعدہ اجازت لی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف پر کروڑوں روپے کرپشن اور من پسند افراد کو ٹھیکےدینے کا الزام ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو فواد حسن فواد کے بیانات کی روشنی میں گرفتار کیا گیا۔ فواد حسن فواد نے آشیانہ ہاؤسنگ کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند افراد کو دے کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ اس کیس میں کم بولی لگانے والی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کردیا تھا اور دوسری کمپنی کو دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں