حکومت سندھ: تھر میں گھرگھر گندم پہنچانے کا اعلان


مٹھی: حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ 18 اکتوبر سے گندم گھر گھر پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا اور خشک شالی سے مستقل بنیادوں پر نمٹنے کے لیے تھر میں 18 ڈیمز بنائے جائیں گے۔

یہ اعلان سندھ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دربار ہال مٹھی میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیرامتیاز شیخ اورتھر سے منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 19 اگست کو کابینہ کے قیام کے فوری بعد پہلے اجلاس میں تھر اورقحط سالی کا شکار علاقوں پرغور کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرہ سے ہمیں دو لاکھ 46 ہزار خاندانوں کی لسٹ ملی ہے جب کہ ماضی میں گندم دو لاکھ 80 ہزار کو دی جای تھی لیکن اب صورتحال کو مدنطر رکھتے ہوئے 62 ہزار مزید خاندان کو شامل کرنے کی سمری وزیراعلی کو بھیجی جائے گی۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تاثر یہ دیا جا رہا ہے، کہ جیسے کام نہیں ہورہا ہے جو یکسر غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گندم کابل نہیں بھیجی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ مٹھی کے سول اسپتال میں گندگی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے وزیراعلی سے بات کریں گے۔


متعلقہ خبریں