سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان رہنا چاہیے، معین خان


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان رہنا چاہے۔ سرفراز احمد میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک اچھے کپتان میں ہونی چاہییں۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان معین خان نےٹرافی کی رونمائی کی۔

معین خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرافی اٹھا کر ورلڈ کپ 1992 کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ کپتان سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیں ہے مجھے سرفراز میں عمران خان نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پوری اُمید ہے کہ اس بار ورلڈکپ پاکستان ہی جیتے گا۔ ہمیں کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے اور یہی کھلاڑی پاکستان کو ورلڈکپ جتوائیں گے۔

معین خان نے کہا کہ ورلڈکپ کا فارمیٹ 1992 کے ورلڈکپ کی طرح ہی ہے اور ہماری ٹیم کو 2019 کے ورلڈ کپ میں ساری ٹیموں سے ہی کھیلنا پڑے گا۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی۔ ورلڈکپ ٹرافی کل بنگلادیش روانہ کر دی جائے گی جب کہ 19 فروری کو لندن پہنچے گی۔ عالمی کرکٹ کپ کی ٹرافی نے 27 اگست کو دبئی سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

ورلڈکپ ٹرافی 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر طے کرے گی۔


متعلقہ خبریں