شہباز شریف کی پیشی، بکتر بند گاڑی کو دھکا اسٹارٹ کرنا پڑا


لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کرنے کے لیے جو بکتر بند گاڑی ہ
خراب نکلی اور اسے دھکا لگاکر اسٹارٹ کرنا پڑا۔

ہم نیوز کو ملنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو جس گاڑی میں لے جایا گیا اسے دھکا لگا کر اسٹارٹ کیا گیا تھا۔

محکمہ پولیس کے زیراستعمال بکتر بند گاڑی کو ماضی میں بھی ہائی پروفائل ملزمان کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ مذکورہ گاڑی کی سیٹیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور دروازے بھی خستہ حال ہیں۔

بکتربند گاڑی کی حالت اس قدر ابتر ہے کہ نہ صرف پولیس اہلکاروں نے اسے دھکا لگایا بلکہ اسٹارٹ ہونے کے بعد بھی رک رک کر چلتی رہی۔

عرصہ داز تک پولیس کے زیراستعمال رہنے کے باوجود ہائی پروفائل ملزم کے لیے اسے مرمت نہیں کرایا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ہفتہ کے روز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے نیب کے حوالے کردیا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے وقت ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے نعرے بازی اور مزاحمت کی جس پر پولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں