پیمرا کا اشتہارات کے ذریعے’ حادثات سے بچاؤ مہم‘ کا آغاز


اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پیمرا نے اشتہارات کے ذریعے’ حادثات سے بچاؤ مہم‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

اشتہارات پر مبنی مہم میں اینی میشن کے ذریعے دکھایا گیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ ذرا سی لاپرواہی سے کس طرح جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں۔

’ حادثات سے بچاؤ مہم‘ کے پہلے اشتہار میں ایک شخص کو دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرتے جان لیوا حادثے کا شکار ہوتے دکھایا گیا ہے۔

اسی مہم کے دوسرے اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ایک شخص محسوس کرتا ہے کہ سگنل پر رکنے سے اس کا وقت ضائع ہو رہا ہے اس لیے وہ سگنل توڑ کر تیزی سے اپنی منزل پر پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔

وقت بچانے کی کوشش میں یہ ڈرائیور سگنل توڑتے ہی دوسری گاڑی سے ٹکرا جاتا ہے اور اپنی جان کو داؤ پہ لگانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

عوام میں ٹریفک کے حوالے سے آگہی پھیلانے کی یہ بہت اہم مہم ہے۔


متعلقہ خبریں