پنجاب میں کچی آبادیوں کو آپریشن سے استثنیٰ مل گیا

حکومت سندھ آٹے پر سبسڈی دے، وزیر خوراک پنجاب

لاہور: پنجاب کے سینئر صوبائی وزیربلدیات عبدالعلیم خان نے احکامات دیے ہیں کہ کچی آبادیوں کے خلاف کہیں بھی کوئی آپریشن نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو اس آپریشن میں نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردہ ہدایت میں صوبائی وزیر نے خبردار کیا ہے کہ ہربنس پورہ میں پیش آنے والی صورتحال کا اعادہ نہیں ہونا چاہیے۔

سینئرصوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے جاری کردہ احکامات میں کہا ہے کہ جھگیوں اور کم درجے کی رہائشی آبادیوں کو نہ چھیڑا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جاری آپریشن طاقتور مافیا کے خلاف ہے، عام شہریوں کے خلاف نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عبدالعلیم خان نے احکامات دیے کہ سرکاری جگہ پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی کمرشل سرگرمی برداشت نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قبضہ کر کے بنائے گئے شادی گھر، پلازے اور عمارتیں فوراً گرا دی جائیں۔

پنجاب کے وزیربلدیات نے احکامات دیے ہیں کہ غیر قانونی کمرشل قابضین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق سینئر وزیربلدیات نے واضح کیا کہ کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، انھیں نہیں چھوڑا جائے گا۔

انتظامیہ سے ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلا ف جاری آپریشن روکے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں