اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 69 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500سے زائد پوانٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے دن مندی کا رجحان  رہا، کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کمی کے ساتھ  40929 کی سطح پر بند ہوا۔

پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا۔ کاروبار شروع  ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس کمی کا شکار ہوا۔ ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 278 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 40710 کی سطح تک گر گیا۔

اس کے بعد اگرچہ مارکیٹ نے خود کو سنبھالا مگر مارکیٹ دن بھر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔

کاروبار کے احتتام پر انڈیکس 69 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40929 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں سات کروڑ 12 لاکھ 11 ہزار سات سو شئیرز کا کاروبار ہوا جنکی مالیت دوارب 62 کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار آٹھ سو چوالیس رہی۔

مارکیٹ میں مندی کے رجحان پر ہم نیوز ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئی سنئیر معاشی تجزیہ نگار اور عارف حبیب کارپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احسن محنتی نے کہا کہ مارکیٹ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کردہ مانیٹری پالیسی پر منفی ردعمل دیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد یعنی 100 بیسس پوائنٹ کا اضافہ کیا تھا۔

احسن محنتی نے کہا کہ پالیسی ریٹ  میں ایک فیصد اضافہ کا مارکیٹ پر منفی اثر ہوا۔

سنئیر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کے علاوہ مارکیٹ حکومت کی معیشت کے بیرونی سطح پرعدم توازن کو فیکس کرنے کے بارے میں کنفیوز پالیسی بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر یا ادائیگیوں کے عدام توازن کے ممکنہ بحران سے نمنٹنے کے لیے کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی ہے۔

حکومت نے ابھی تک واضح نہیں کیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جائے گی کہ نہیں۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 146 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40998 پر بند ہوئی تھی۔

جمعہ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تھا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 50 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا اس کے بعد انڈیکس نیچے آیا اور 30 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں بیشتر وقت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری  رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں