گجرات میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

سیاسی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا سب سے بڑا سرپرائز

گجرات: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں چھوٹی  صنعتوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل میں اضافے سے برآمدات متاثر ہوئیں اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔

پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ ایک ٹیکنیکل یونیورسٹی بنائی جائے گی تاکہ مقامی صنعت ترقی کرسکے۔

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ کاموں میں وقت تو لگتا ہے لیکن ہم نیک نیتی سے ایسے کام کرتے ہیں جس سے آئندہ نسلوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی اسپتال بھی جلد شروع ہوگا۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ گجرات کی فین انڈسٹری ہو اور یا کوئی دوسری صنعت ہو، وہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کے فروغ سے ملکی برآمدات بڑھتی ہیں اورملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال  جو ملازمتوں کے مواقع  پیدا کرتے ہیں اس میں بڑا حصہ پرائیویٹ سیکٹر کا ہوتا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارے وژن 2020 میں شارٹ ٹرم، مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم پراجیکٹس شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں