پولیو کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، عامر کیانی


اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ پولیو جیسا موذی مرض صرف تین ممالک میں رہ گیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ہیلتھ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

عامر کیانی کا کہنا تھا کہ توانائی برقرار اور بہتر رکھنے کے لیے بیماریوں سے حفاظت ضروری ہے اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے صحت کا خیال رکھنا انتہائی اہم ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں صحت سے متعلق حالات اور اعداد و شمار اچھے نہیں ہیں لہٰذا اس دفعہ حکومت نے صحت کے لیے مختص بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

عامر محمود کیانی نے بتایا کہ سگریٹ اور کاربونیٹڈ مشروبات پر مزید ٹیکس لگانے کے تجویز دی ہے جس کی مدد سے ان مضر صحت اشیا کے استعمال کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2019 میں پاکستان کا ہرشہری اور ہر فرد بیمہ سے فائدہ اٹھا سکے گا۔


متعلقہ خبریں