عمران نااہلی کیس کی نظرثانی سمیت اہم کیسز کی سماعت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آج جہانگیر ترین اور عمران خان نااہلی کیس کے فیصلہ کے خلاف نظرثاںی درخواستوں سمیت اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال پرمشتمل فل بینچ اہم کیسز کی سماعت کرے گا۔

تین رکنی بینچ بول اور میڈیا لاجک سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا اس کے علاوہ لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہو گی۔ 

عدالت عظمی بھاشا ڈیم کی حدود کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج کرے گی، ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کیس کی سماعت بھی ہو گی۔

ورکرز ویلفئیر فنڈ کے استعمال سے متعلق کیس، دس سالہ امل قتل پر از خود نوٹس کیس،لاہور میں بل بورڈ سے متعلق از خود نوٹس کیس، پیمرا لائسنس منسوخی سے متعلق کیس اور گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت آج ہو گی۔

ورکرز کی کم از کم تنخواہوں سے متعلق درخواستوں، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے امتحانات سے متعلق کیس، عامر لیاقت توہین عدالت کیس اور انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت بھی ہوگی۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مجرمون کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عظمت سعید کے ساتھ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ ہونگے۔


متعلقہ خبریں