ایشیا کپ: بھارت اور افغانستان پہلی بار مد مقابل ہوں گے

ایشیا کپ: بھارت اور افغانستان پہلی بار مد مقابل ہوں گے | urduhumnews.wpengine.com

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت اور افغانستان پہلی بارمد مقابل ہوں گے۔ بھارت اس ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہتے ہوئے پہلے ہی فائنل تک رسائی حاصل کر چکا ہے۔

افغانستان کی ٹیم پاکستان اور بنگلہ دیش سے شکست کے بعد ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے تاہم وہ آج بھارت سے ٹکرائے گی۔

ایشیا کرکٹ کپ 2018 کے سپر فور مرحلے میں اب تک بھارت اور بنگلہ دیش نے اپنے میچز جیتے ہیں جب کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سپر فور مرحلے میں افغانستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں تین رنز سے شکست ہوئی تھی جب کہ بھارت نے پاکستان کو نو وکٹوں سے ہرایا تھا۔ بھارت نے سپر فور کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ماہرین کرکٹ آج دلچسپ مقابلے کی توقع کررہے ہیں کیوں کہ افغانستان نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو بھی ٹف ٹائم دیا تھا۔

پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے کا اپنا تیسرا اور آخری میچ 26 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

افغانستان، بھارت ٹیمیں

آج کے میچ میں افغانستان ٹیم کی قیادت اصغر افغان کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں آفتاب عالم، مجیب الرحمان، راشد خان، محمد نبی، نجیب اللہ، حشمت اللہ شاہیدی،  گلبدین نبی، رحمت شاہ، احسان اللہ اور محمد شہزاد شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، امباتی رائیڈو، ڈینیش کارتھک، ایم ایس دھونی، کیدار جادھیو، رویندر جڈیجہ، بھنیشور کمار، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا اور چھاہل شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں