دبئی میں مقیم پاکستانیوں کا ڈیمز فنڈ میں عطیہ

ڈیمز فنڈ،دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے سات لاکھ 56 ہزار ڈالرز عطیہ|HUMNEWS.PK

اسلام آباد: دیامر بھاشا ڈیم فنڈ کے لیے دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک عشائیے کے دوران سات لاکھ 56 ہزار ڈالرز عطیہ کر دیے۔

دبئی کی معروف کاروباری شخصیات ممتاز مسلم اور امجد علی خان نے عشائیے کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر ممتاز مسلم نے کہا کہ اگلے ایک دو روز میں دس لاکھ ڈالرز اکٹھا کرنے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے عشائیے میں شرکت کی اور دل کھول کر ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کرانے پرشرکا کا شکریہ ادا کیا۔

عشائیے میں شریک سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی امیدوں کا مرکز ہیں اور یہ طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان ریلویز نے بھی ڈیمز فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے 25 ستمبر سے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اکانومی کلاس میں 100 روپے تک کا ٹکٹ خریدنے پر ایک روپیہ، سو سے زائد کے ٹکٹ پر دو روپے جبکہ اے سی کلاس کے ٹکٹ پر دس روپے اضافہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں