امن پسند لیکن جنگ کے لیے تیار ہیں، میجر جنرل آصف غفور

شائقین کی فوجی کیپ پہن کر فائنل دیکھنے کی خواہش، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل | ہم نیوز

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے اور جنگ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو اپنی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  بھارتی چیف کو امن وامان کی صورتحال خراب نہیں کرنی چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر ہمارے صبر کا امتحان لیا گیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے متنبیہ کیا کہ  ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

میجر جنرل آصف غفور نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ رچایا جو ساری دنیا کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے اور بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم نے دنیا کو امن کی طرف لے کرجانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج پروفیشنل ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں