کیپٹن صفدر کی طبیعت پھر بگڑ گئی


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبعیت دوبارہ خراب ہو گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کپٹن ریٹائرڈ صفدرکو اڈیالہ جیل میں بھی معدے کی تکلیف ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جلد اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ لندن میں کیپٹن صفدر کے معالج سے بھی ان کی بیماری کے حوالے سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ 

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کی معطلی کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ 

اڈیالہ سے رہائی کے بعد تینوں حصوصی پرواز کے ذریعے رات کو ہی لاہور آ گئے تھے۔

گزشتہ ماہ نو اگست کو بھی کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل میں اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا تھا۔ 

پمز کے ترجمان کے مطابق کیپٹن صفدر کا 17 ماہ قبل منی گیسٹرک ٹرانسپلانٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں پیچیدگیوں کا سامنا ہے تاہم خون کے نمونوں کی تشخیص کے بعد کوئی خرابی نہیں پائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں