ایران میں فوجی پریڈ پر حملہ: 24 جاں بحق ،50 زخمی


تہران: ایران کے صوبے اہواز میں فوجی پریڈ کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملہ ایران کے جنوبی شہز اہواز میں ہوا جہاں ہفتے کے روز فوجی پریڈ کے دوران مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں چار سے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ 

خبررساں ادارے فارس کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لیے آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ جب فائرنگ شروع کی گئی تو انہیں لگا کہ  نادانستہ ایسا ہوا ہے لیکن جب فوجی جوان زخمی ہوئے تو تب پتا چلا کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا۔ 

فارس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ دس منٹ تک جاری رہا، حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ فوجیوں اور شہریوں پر کی گئی۔ 

ہفتے کو ایران کے مختلف شہروں میں عراق کے ساتھ جنگ کی 38 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جس کے سلسلے میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں