تربت گیس سلنڈر دھماکا، ایف سی کا ریسکیو آپریشن

بلوچستان: گیس سلنڈر دھماکا، ایف سی کا ریسکیو آپریشن|humnews.pk

تربت: صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں زخمی ہونے والے 22 افراد کو فرنٹیئر کور (ایف سی) نے ریسکیو کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت کے ایک گھر میں گیس کا سلنڈر حادثاتی طور پر پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے تھے تاہم ایف سی کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی مدد کی اور طبی امداد کی فراہمی ممکن بنائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 12 شدید زخمیوں کو پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے شپک میں ایک تقریب کے دوران سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں