استنبول: ترکی میں پہلے ایرو اسپیس ٹیکنالوجی فیسٹیول میں ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
استنبول کے نئے تعمیر شدہ ائیر پورٹ پر موٹربائیک، جنگی طیارے ، ہوائی جہاز، الیکٹرک کار اور تین اسپورٹس کاروں کے درمیان ریس ہوئی۔
موٹر بائیک کاوا ساکی ایچ 2 آر کو سابق عالمی چیمپئن کینان سوف اولو ڈرائیو کر رہے تھے۔
ریس میں ایک مسافر طیارے، ترکی کے ایف 16 جنگی طیارے، الیکٹرک ٹیسلا کار، ریڈ بل فارمولا ون کار، آسٹن مارٹن کمپنی کی ریس کار اور اسپورٹس کار لوٹس ایورا نے حصہ لیا۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ چار سو میٹر لمبی ریس موٹر بائیک نے اعشاریہ چار سیکنڈ کے فرق سے جیت لی جبکہ اسپورٹس کاریں اور طیارے اس سے پیچھے رہ گئے۔