بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست

بھارت کا ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

 دبئی: بھارت نے ایشیا کپ 2018  کے سپرفور مرحلے میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بھارت نے 174 رنز کا مقررہ ہدف 37 ویں اوور میں حاصل کیا۔ شیکھر دھون 40 ، ایم ایس دھونی 33 اور امباتی رائیڈو13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ روہت شرما 83 اور ڈنیش کارتھک ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ان کی جانب سے مہدی حسن 42 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔

مصدق حسین 12،  مشرف مرتضیٰ 26، محمد اللہ 25، مشفق الرحیم نے 21 ، شکیب الحسن  17، ناظم الحسین سات، لٹن داس سات اور محمد متھن نے نو رنز بنائے۔

بھارت اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے۔ ایشیا کپ 2018 کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارت

روہت شرما، شیکھر دھوان، امباتی رائیڈو، ڈنیش کارتھک، ایم ایس دھونی، کیدار جادھیو، رویندر جدیجہ، بھنیشور کمار، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا، چھاہل

بنگلہ دیش

لٹن داس، ناظم الحسین، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمد متھن، محمد اللہ، مصدق حسین، مہدی حسن، مشرف مرتضیٰ، روبیل حسین، مستفضر رحمان


متعلقہ خبریں