ہارفورڈ: امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے مسلح ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ ابھی تک فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
اس سے قبل ہارفورڈ کے شیرف نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ فائرنگ کا واقعہ پیری مین کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
شیرف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے اس علاقے میں جانے سے گریز کیا جائے۔
We can confirm there was a shooting in the area of Spesutia Road and Perryman Road. Multiple victims. The situation is still fluid. Please avoid the area. Media staging area still TBD.
— Harford Sheriff (@Harford_Sheriff) September 20, 2018
واضح رہے کہ پیری مین کا علاقہ بالٹی مور سے تقریباً 30 میل دور ہے۔ پولیس کی بھاری تعداد جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔