حنیف عباسی کی سزا کے خلاف اپیل پھر ملتوی


راولپنڈی: حنیف عباسی کی ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت دوسری بار ملتوی ہو گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس راجہ شاہد محمود عبا سی نے اپیل کی سماعت سے معذرت کر لی جس کے باعث بینچ ٹوٹ گیا اور کیس کی سماعت ملتوی کرنا پڑی۔

جسٹس راجہ شاہد محمود عبا سی نے یہ کہہ کر اپیل سننے سے معذرت کی کہ وہ محکمہ انسداد منشیات (اے این ایف) کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر اپیل کنندہ کے خلاف کیس لڑتے رہے ہیں لہذا اب سزا کے خلاف اپیل کی سما عت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے نیا بنچ تشکیل دینے کے سفارش بھی کر دی ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس طارق عبا سی اور جسٹس راجہ شاہد محمود عبا سی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کرنا تھی۔ ہا ئیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ میں شامل جسٹس طارق عبا سی نے سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کر دی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 21 جولا ئی 2018 کو ایفیڈرین کیس میں حنیف عبا سی کو عمر قید کی سزا سنا ئی تھی جس کے خلاف حنیف عباسی کی جانب سے راولپنڈی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں