ٹرمپ کا چین پر امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کا الزام


بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ چین امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین نے کھل کر کہا ہے کہ وہ ہمارے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ انتخابات کو تبدیل کرنے کے لیے کسانوں، زرعی رقبوں کے مالکان اور صنعتی مزدوروں کو نشانہ بنا رہا ہے کیونکہ وہ میرے ساتھ وفادار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین یہ بات نہیں سمجھ پا رہا کہ یہ بہت محب الوطن لوگ ہیں اور یہ بات پوری طرح سمجھتے ہیں کہ چین کئی برسوں سے امریکہ سے تجارتی فوائد حاصل کر رہا ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ چین کو یہ بھی علم ہے کہ میں وہ واحد آدمی ہوں جو اس سب کو روک سکتا ہے۔ 

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر چین نے ہمارے کسانوں، زرعی رقبوں کے مالکان اور صنعتی مزدوروں کو نشانہ بنایا تو اسے ایک عظیم اور تیز رفتار معاشی جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں