سری لنکا کو افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

ایشیا کپ: سری لنکا کو جیتنے کے لیے 250 رنز درکار | urduhumnews.wpengine.com

دبئی: ایشیا کپ 2018 کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 91 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 250 رنز کے تعقب میں سری لنکا کی ٹیم 41.2 اوورز میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

رحمت شاہ 90 گیندوں پر 72 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔ حشمت اللہ شہیدی نے 37 رنز، محمد شہزاد 34 اور احسان اللہ نے 45 رنز بنائے۔

اس سے قبل سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے  شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایشیا کپ میں اب تک ہونے والے مقابلوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے اپنے میچز جیتے ہیں۔ ایشیا کپ کا آئندہ میچ 18 ستمبر کو ہانگ کانگ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔

سری لنکا

اینجلو میتھیوسری لنکن ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں آملا اپونسو، دشمنتھا کمیرا، اکیلا دھننجیا، دھننجیا ڈی سلوا، نروشن ڈیکویلا، شایان جے سوریا، راس لکمل، لستھ ملنگا، کوزل مینڈس، دلروان پریرا، کوزل پریرا، تھیسارا پریرا، کاسن راجیتھا، داسن شناکا اور اوپل تھرنگا شامل ہیں۔

افغانستان

افغانستان ٹیم کی قیادت  اصغر افغان کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں آفتاب عالم،  مجیب الرحمان، راشد خان، محمد نبی،  نجیب اللہ، حشمت اللہ شاہیدی،  گلبدین نبی، رحمت شاہ، احسان اللہ اور محمد شہزاد شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں