دبئی اسلامک بینک میں 51 لاکھ روپے کی ڈکیتی


کراچی: دبئی اسلامک بینک سے 51 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چوری کر لی گئی۔ مدثر نامی ملزم رقم لوٹ کر فرار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے لیکن تاحال اسے کامیابی نہیں ملی ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع  نے ہم نیوز کو بتایا کہ اب تک کی موصولہ اطلاع کے مطابق واردات میں کامیابی کے بعد مدثراوراس کے دو ساتھیوں نے پشاور میں ملنا تھا جہاں پرلوٹی ہوئی رقم کا بٹوارہ ہونا تھا۔

ذمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بینک سے لوٹی گئی 51 لاکھ روپے سے زائد کی رقم تاحال مدثر کے پاس ہے۔

ہم نیوز کو پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث ہونے کے شبہ میں سیکورٹی گارڈ ندیم کو بمعہ اسلحہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تیسرا مفرور ملزم مدثر کا قریبی دوست ہے  جس کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں