آئی جی سندھ نے کمسن عنایہ کے فرار کا نوٹس لے لیا


کراچی: انسپکٹر جنرل(آئی جی) سندھ نے گزری تھانے پولیس کی مبینہ غفلت سے لڑکی کے فرار ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ کو حکم دیا ہے کہ پولیس کی نااہلی کا کوئی بھی پہلو سامنے آتا ہے تو محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے بارہ سالہ عنایہ کے فرار ہونے کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے اور ساتھ ہی احکامات جاری کیے ہیں کہ لڑکی کو فوری طور پر تلاش کرکے حقیقی ورثاء کے حوالے کیا جائے۔

ڈیفنس کے ایک گھر میں تین دن قبل کم سن عنایہ پہنچی تھی جس پرگھر میں رہنے والے افراد نے متعلقہ تھانے میں اطلاع  دی اور لڑکی کے اہلخانہ کو ڈھونڈنے کی درخواست کی۔

اہل خانہ کے مطابق پولیس نے لڑکی کو شیلٹر ہاؤس بجھوانے کے بجائے فیملی سےکہا کہ وہ فی الوقت بچی کو اپنے ہی گھرمیں رکھیں۔

ہم نیوزکے مطابق تھانے میں اطلاع دینے والے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو کہا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ بچی ہمارے گھر سے بھی فرار جائے۔ اہل خانہ کےمطابق اتوار کی صبح بچی ان کے گھر سے بھی فرارہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عنایہ صفورہ کے علاقے میں رہتی تھی اور خالہ خالو کے مبینہ تشدد کے باعث گھر سے بھاگ کرآئی تھی۔ 


متعلقہ خبریں