ایف بی آر افسران نے ٹاسک فورس پر تحفظات کا اظہارکردیا

FBR

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے افسران نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس پرتحفظات کا اظہارکیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم ریونیوپربنائی جانے والی تمام کمیٹیوں میں ان لینڈ ریونیو کونمائندگی دیں۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ریونیوافسران کی ٹاسک فورس میں نمائندگی سے ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان ٹیکس اکٹھا کرنے پربنائی جانے والی ٹاسک فورس پرنظرثانی کریں۔ 

افسران نےاس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان لینڈ ریونیوکے افسران حکومت کے فیصلوں پر من وعن عمل کریں گے۔


متعلقہ خبریں