عوام مقامی حکومتوں کے ذریعے بااختیار ہو سکتے ہیں، عمران خان

عوام مقامی حکومتوں کے ذریعے بااختیار ہو سکتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کو تمام اختیارات دے کر عوام کو مضبوط کیا جائے گا کیونکہ عام آدمی کوبااختیار بنانے کے لیے مقامی حکومتوں کا نظام بہت اہمیت رکھتا ہے۔

لوکل گورنمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔ کسی بھی حکومت کی بہترین شکل یہ ہے کہ عوام بااختیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام کے ذریعے ہی ممکن ہے کہ عوام اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ خیبرپختونخوا کے تجربے کے مطابق لوکل گورنمنٹ کو فعال بنائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام لوکل گورنمنٹ کے استحکام کی صورت میں ہی بااختیار ہو سکتے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مقامی حکومتوں کو مضبوط اور بااختیار کرنے کے لیے جو وعدہ کیا تھا وہ اسے پورا کرنے میں سنجیدہ نظر آتی ہے۔


متعلقہ خبریں