میڈیکل کالج کے گھوسٹ سیکیورٹی گارڈز کو بدستور تنخواہیں جاری


لاہور: لاہور کے جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 60 گھوسٹ سیکیورٹی گارڈز کے نام پر عرصہ دراز سے کروڑوں روپے کی تنخواہیں جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  

ہم نیوز کے مطابق ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل ریٹائرڈ افتخار چیمہ نے متعدد بار جناح اسپتال انتظامیہ اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل کو غائب سیکورٹی گارڈز کے حوالے سے مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔

غائب سیکیورٹی گارڈز کی نشاند ہی کرنے والے ڈائریکٹر سیکیورٹی افتخار چیمہ کو انکوائری رپورٹ آنے سے قبل ہی معطل کر دیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق جناح اسپتال اورعلامہ اقبال میڈیکل کے کل 319 میں سے 259 سیکیورٹی گارڈز ڈیوٹی پر موجود ہیں جب کہ 61 گارڈز غائب ہیں۔

بورڈ آف مینجمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غائب سیکورٹی گارڈز کی تعداد پوری نہ کیے جانے پر کسی بھی قسم کے حادثہ کی صورت میں ناقص سیکورٹی کے ذمہ دار پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح اسپتال کی انتظامیہ قراردیے جائیں گے۔ 


متعلقہ خبریں