کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو افراد جاں بحق


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کی کان میں زیرہلی گیس بھرنے کی وجہ سے دو کان کن جاں بحق اور دو بے ہوش ہو گئے۔ 

ذرائع کے مطابق کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کا واقعہ مزدورں کے کان میں کام کے دوران پیش آیا۔ زیریلی گیس بھرنے کے باعث کان میں مصروف دو کان کن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ دو کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی موت دم گھنٹے کے باعث ہوئی ہے۔ 

واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی شناخت ابراہیم ولد عالم اور عبداللہ ولد سلطان کے ناموں سے ہوئی جب کہ تمام کان کنوں کا تعلق افغانستان کے علاقے زابل سے ہے۔ 

اس سے قبل رواں سال پانچ مئی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کوئلہ کی کان مختلف جگہ سے بیٹھ جانے پر 17 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ 6 کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 


متعلقہ خبریں