امریکہ، چین تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ کی چین کے ساتھ  جاری تجارتی جنگ میں اس وقت مزید شدت آگئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 200 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر محصولات لگانے کا حکم جاری کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے حکم جاری کیا کہ 200 ارب ڈالر مالیت کے مزید چینی مصنوعات پر محصولات لگانے کی کاروائی شروع کی جائے۔

ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی 50 ارب ڈالر کی چینی اشیا پراضافی ٹیکس لگا چکی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے چین کی مصنوعات پر مزید ٹیکس لگانے کا حکم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکہ کے سیکرٹری خزانہ چین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن یہ واضح نہیں کہ 200 بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس کب تک لاگو ہوں گے۔

ٹرمپ کی جانب سے اضافی محصولات لگانے کے حکم نے دنیا بھر کے معاشی مارکیٹس کو متاثر کیا، صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد امریکی اسٹاک میں کمی ہوئی اوریہ حکم  آف شور ٹریڈنگ میں چین کے کرنسی یوآن کی قدر میں کمی کا باعث بنا اور ڈالر انڈیکس میں اضافے کا باعث بنا۔ 

تازہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے ایک ہفتے بعد ہوا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ چاہے تو مختصر نوٹس پر 200 بلین ڈالر کے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات لگائے گا۔


متعلقہ خبریں