لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کے پیرول میں پانچ روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دستخط کر دیے ہیں، سمری سیکرٹری داخلہ نسیم نواز کی جانب سے ارسال کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے رولز میں نرمی کرتے ہوئے پیرول کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو پنجاب حکومت نے گزشتہ شب پیرول پر رہا کر دیا تھا اور انہیں اڈیالہ جیل سے جاتی امرا منتقل کر دیا گیا تھا جہاں تعزیت کے لیے سیاسی اور سماجی شخصیات کی آمد جاری ہے۔
بیگم کلثوم نواز کی میت جمعرات کو پاکستان لائی جائے گی، ان کی تدفین جاتی امرا میں ہو گی۔ سابق وزیراعلی پنبجاب شہباز شریف مرحومہ کی میت کو لندن سے پاکستان لائیں گے۔