بیگم کلثوم کی جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں ہیں، گورنر پنجاب

حکمرانوں سے اپیل کروں گا خدا کیلئے کرپشن اور لوٹ مار ختم کر دیں، چودھری سرور

اوکاڑہ: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں پارٹی کی مرکزی قیادت شریف خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور حکومت کلثوم نواز کی تدفین سمیت دیگر امور میں مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم بی بی کی جمہوریت کے لیے بہت زیادہ قربانیاں ہیں، وہ آمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ کلثوم بی بی کی وفات پر پوری قوم افسردہ ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور پارٹی ان کے لیے بہت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کے لیے روزگار کے موقع فراہم کرے گی، پاکستان میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔

گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پینے کے صاف پانی اورصحت سمیت تمام شعبوں میں بہتری لائے گی۔

 


متعلقہ خبریں