وزیراعظم کی فرسٹ کلاس کرکٹ کو بہتر بنانے کی ہدایت

پاکستان کرکٹ بورڈ میں میرٹ چلے گا، احسان مانی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منتخب ہونے والے چیئرمین احسان مانی نے ملاقات کی، اس دوران وزیراعظم نے انہیں ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا ڈھانچہ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

منگل کے روز احسان مانی نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کرکٹ بورڈ سے متعلق امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ 

چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے وزیراعظم کو کرکٹ بورڈ کے گزشتہ دس سال کے معاملات سے آگاہ کیا۔ اس دوران کرکٹ بورڈ کو بہتر انداز سے چلانے اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔

چار ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں احسان مانی کو تین سال کے لیے بلامقابلہ چیئرمین کرکٹ بورڈ منتخب کیا گیا۔

پی سی بی آئین کے مطابق بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب دس رکنی بورڈ آف گورنرز کے ارکان کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں