سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ جاری

شاہد خاقان عباسی کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو۔


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے دائر کی گئی درخواست کی سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بطور وزیر اعظم اہم اجلاس کی معلومات فراہم کرنا شاہد خاقان عباسی کا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ نواز شریف کو بزریعہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نوٹس جاری کیا گیا جب کہ سرل المیڈا کو بذریعہ ایس ایس پی اسلام آباد نوٹس جاری کیا گیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ شاہد خاقان عباسی عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئے؟ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ جاری کر دیے۔

میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے 28 جون کو لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک مخالف انٹرویو دے کر قوم سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر دفعہ چھ کے تحت نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں