کراچی: شہرقائد میں ایک اور سرکاری گاڑی چھن گئی۔ ابتدائی معلومات کے تھانہ سچل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی سندھ اسمبلی کی ہے۔
ہم نیوز کو کراچی پولیس کے ڈی ایس پی آفتاب عالم نے بتایا کہ سرکاری گاڑی نمبر جی ایس سی -748 کو ڈرائیور فرحان سے تین ملزمان چھین کر فرار ہوئے ہیں۔
کراچی میں گزشتہ روز میئرکراچی وسیم اختر کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی۔ یہ واقعہ ڈیفنس خیابان بخاری میں پیش آیا تھا۔
ہم نیوز کے مطابق میئر کراچی کی گاڑی مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ان کے ڈرائیور سے چھینی تھی۔ گاڑی چھینے جانے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی تھی۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ کے مطابق نہ صرف سرکاری گاڑیاں چھنتی رہی ہیں بلکہ ماضی میں تو ایمبولینسیں بھی چھینی جاتی تھیں۔