مٹھی: تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید دو بچے دم توڑ گئے جب کہ 22 سالہ ریشماں نے خودکشی کرلی۔
ہم نیوز کے مطابق غذائی قلت اور وبائی مراض سے دو مزید بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق بچوں میں دو سالہ بچی دھنا محمد خان اور کھیموں مل کا نومولود بچہ شامل ہے۔
ماہ رواں جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث تھر میں گزشتہ سالوں کے دوران درجنوں بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ناکافی سہولیات کے باوجود علاقے کے اسپتالوں میں کئی بچے زیرعلاج ہیں۔
ننگرپارکر کے گائوں صابوسن سے ہم نیوز نے اطلاع دی ہے کہ 22 سالہ شادی شدہ خاتوں ریشماں کوہلی نے درخت میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی ہے۔
ہم نیوز کو مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ خود کشی کا سبب شوہر کی جانب سے نئے جوتے خرید کرنہ دینا بتایا جاتا ہے۔