پی ایم ایل (ن) سندھ کی تنظیم تحلیل کردی گئی

لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم  سے ملاقات کی تصدیق کر دی

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرشاہ محمد شاہ نے سندھ کی تنظیم کو تحلیل کرکے تنظیم سازی کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پارٹی کے صوبائی صدر نے یہ فیصلہ مرکزی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ میں نئی تنظیم سازی کے لیے پارٹی کے صوبائی چئیرمین محمد زبیرکی سربراہی میں ایڈوائزری کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ایک ماہ میں دوبارہ پارٹی کی تنظیم سازی کرے گی۔

 رواں برس اپریل میں بھی شہباز شریف کی جانب سے سندھ میں موجود پارٹی لیڈر شپ میں تبدیلی کی گئی تھی اور تب ہی سید شاہ محمد شاہ کو سرفراز جتوئی کی جگہ پی ایم ایل (ن) سندھ کا صدر بنایا گیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سابق صدر سرفراز جتوئی کو مرکزی نائب صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں