ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہم نیٹ ورک کے تعاون سے منعقد کیے گئے سالانہ ہم ایوارڈزشو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی کہکشاں نے تقریب کو جہاں چار چاند لگائے وہیں مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔
نیا شہر، نیا انداز اور نئے چہروں کی جگمگاہٹ لیے چھٹے کشمیر ہم ایوارڈز شو میں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کو مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دیے گئے، اداکاروں نے بھرپور طریقے سے نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا مثبت تصور دنیا کے سامنے پیش کیا۔
[ngg_images source=”galleries” container_ids=”4″ display_type=”photocrati-nextgen_basic_thumbnails” override_thumbnail_settings=”1″ thumbnail_width=”220″ thumbnail_height=”150″ thumbnail_crop=”0″ images_per_page=”20″ number_of_columns=”0″ ajax_pagination=”0″ show_all_in_lightbox=”0″ use_imagebrowser_effect=”0″ show_slideshow_link=”0″ slideshow_link_text=”[Show slideshow]” order_by=”sortorder” order_direction=”ASC” returns=”included” maximum_entity_count=”500″]
نامور اداکار اور ہدایت کار ہمایوں سعید نے شائقین کینیڈا کے مداحوں کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا پرجوش مجمع آج تک نہیں دیکھا، اتنے بہترین ایوارڈ تقریب کے انعقاد پر انہوں نے ہم گروپ کی صدر سلطانہ آپا کا شکریہ ادا کیا۔
محمد قوی کو ‘الف اللہ اور انسان’ میں بہترین کارکردگی پر مردوں کی کیٹگری میں ‘موسٹ امپیکٹ فل کریکٹر’ کا ایوارڈ ملا۔ خواتین کی کیٹگری میں یہی ایوارڈ ڈرامہ سیریل ‘سمی’ میں ان کی کارکردگی پر دیا گیا۔
[ngg_images source=”galleries” container_ids=”7″ display_type=”photocrati-nextgen_basic_thumbnails” override_thumbnail_settings=”1″ thumbnail_width=”220″ thumbnail_height=”150″ thumbnail_crop=”0″ images_per_page=”20″ number_of_columns=”0″ ajax_pagination=”0″ show_all_in_lightbox=”0″ use_imagebrowser_effect=”0″ show_slideshow_link=”0″ slideshow_link_text=”[Show slideshow]” order_by=”sortorder” order_direction=”ASC” returns=”included” maximum_entity_count=”500″]
عاطف اسلم نے بالی ووڈ مووی ‘ریس 2’ کے اپنے گانے ‘اللہ دہائی ہے’ پر دل چھو لینے والی پرفارمنس پر شائقین سے خوب داد وصول کی۔
اسٹیج پر عاطف اسلم کی انٹری سے قبل سارا ہال ‘عاطف عاطف’ کے نعروں سے گونج اٹھا
‘پرواز ہے جنوں’ کی مرکزی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ اسی فلم کے گانے ‘چاند تاروں سے بھی آگے’ پر زبردست پرفارمنس کو مداحوں نے بہت سراہا، ہال میں ‘ونس مور’ کے نعرے گونجنے لگے۔
عاطف اسلم اپنے گانے ‘درد کے قابل’ پر پرفارمنس کے دوران شائقین میں چلے گئے ، شائقین نے اپنے پسندیدہ گلوکار کی آواز سے آواز ملا کر گانا گنگنایا۔
رنگارنگ تقریب میں مختلف شعبوں میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔
بہترین اداکارہ – جیوری (Best Actor Female- Jury)
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سجل علی نے ’یقین کا سفر‘ کے لیے جیتا۔
بہترین اداکار – جیوری (Best Actor Male- Jury)
بہترین اداکار کا ایوارڈ عدنان صدیقی کے نام رہا، انہیں یہ ایوارڈ ’سمی‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے پر ملا۔
بہترین ڈرامہ سیریز – جیوری (Best Drama Serial-Jury)
الف اللہ اور انسان بہترین ڈرامہ سیریز قرار پائی۔
بہترین اداکارہ – سوپ (Best Actor Female – Soap)
ہبہ قادر نے تھوڑی سی وفا کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
بہترین اداکار – سوپ (Best Actor Male – Soap)
’نصیبوں جلی‘ کے لیے ارسلان بٹ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
بہترین سوپ (Best Soap)
’نصیبوں جلی‘ کو بہترین سوپ کا ایوارڈ دیا گیا۔
[ngg_images source=”galleries” container_ids=”8″ display_type=”photocrati-nextgen_basic_thumbnails” override_thumbnail_settings=”1″ thumbnail_width=”220″ thumbnail_height=”150″ thumbnail_crop=”0″ images_per_page=”20″ number_of_columns=”0″ ajax_pagination=”0″ show_all_in_lightbox=”0″ use_imagebrowser_effect=”0″ show_slideshow_link=”0″ slideshow_link_text=”[Show slideshow]” order_by=”sortorder” order_direction=”ASC” returns=”included” maximum_entity_count=”500″]
بہترین اداکار – پاپولر (Best Actor Male – Popular)
اس شعبے میں احد رضا میر نے ’یقین کا سفر‘ کے لیے ایوارڈ حاصل کیا
بہترین اداکارہ – پاپولر (Best Actor Female – Popular)
سجل علی نے ’یقین کا سفر‘ میں بہترین پرفارمنس دکھانے پر اس ایوارڈ کی حقدار ٹھہریں۔
بہترین ڈرامہ سیریل – پاپولر (Best Drama Serial – Popular)
’یقین کا سفر‘ بہترین ڈرامہ سیریل کا ایوارڈ حاصل کیا۔
نئی بہترین اداکارہ (Best New Sensation-Female)
ہانیہ عامر نے نے بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
نیا بہترین اداکار – ٹیلی ویژن (Best New Sensation Television-Male)
احد رضا میر ایک ابھرتے ہوئے اداکار ہیں انہوں نے اس شعبے میں ایوارڈ جیت لیا۔
بہترین معاون اداکار (Best Supporting Actor – Male)
’الف اللہ اور انسان‘ کے لیے عمران اشرف نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔
بہترین معاون اداکارہ (Best Supporting Actor – Female)
ثنا فخر کو ’الف اللہ اور انسان‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
[ngg_images source=”galleries” container_ids=”9″ display_type=”photocrati-nextgen_basic_thumbnails” override_thumbnail_settings=”1″ thumbnail_width=”220″ thumbnail_height=”150″ thumbnail_crop=”0″ images_per_page=”20″ number_of_columns=”0″ ajax_pagination=”0″ show_all_in_lightbox=”0″ use_imagebrowser_effect=”0″ show_slideshow_link=”0″ slideshow_link_text=”[Show slideshow]” order_by=”sortorder” order_direction=”ASC” returns=”included” maximum_entity_count=”500″]
ایکسیلنس ان سینما ایوارڈ (Excellence in Cinema Award)
نامور اداکارہ ریما خان نے یہ ایوارڈ حاصل کیا، ان کی آمد پر تقریب کے شرکا سے بھرپور تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔
منفی رول میں بہترین اداکارہ (Best Actress In a Negative Role)
منفی رول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عشنا شاہ کو ’الف اللہ اور انسان‘ نے حاصل کیا۔
موسٹ امپیکٹ فل کیریکٹر (Most Impactful Character)
پاکستان کے بہترین ڈراموں اور بے شمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار قوی خان نے موسٹ امپیکٹ فل کردار کا ایوارڈ حاصل کیا۔
ری کگنیشن ایوارڈ فلمز (Recognition Award Films)
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے اپنی شاندار اداکاری کی بدولت یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
[ngg_images source=”galleries” container_ids=”11″ display_type=”photocrati-nextgen_basic_thumbnails” override_thumbnail_settings=”1″ thumbnail_width=”220″ thumbnail_height=”150″ thumbnail_crop=”0″ images_per_page=”20″ number_of_columns=”0″ ajax_pagination=”0″ show_all_in_lightbox=”0″ use_imagebrowser_effect=”0″ show_slideshow_link=”0″ slideshow_link_text=”[Show slideshow]” order_by=”sortorder” order_direction=”ASC” returns=”included” maximum_entity_count=”500″]
ہم آئیکون آف دی ایئر (Hum Icon of The Year)
معروف کھلاڑی اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ہم آئیکون آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
ڈرامہ سیریل کے بہترین ہدایتکار (Best Director Drama Serial)
کاشف نثار اور احسن طالش اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اس شعبے میں ایوارڈز کے مستحق ٹھہرے۔
بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (Best Original Soundtrack)
’او رنگریزہ‘ کو بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا ایوارڈ دیا گیا۔
انسانیت کا اعلیٰ ایوارڈ (Excellence In Humanity )
فلم اور اداکاری میں ان کی طویل خدمات پر مسرت مصباح کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔